: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،28اپریل(ایجنسی) بالی ووڈ میں کچھ نہ کچھ ہلچل ہمیشہ مچی رہتی ہے. بھلے ہی یہ ہلچل کسی فلم کی ریلیز کو لے کر ہو یا پھر ستارے کی پسرنل زندگی کو لے کر ہو ،، ہندی سنیما ہمیشہ سرخیوں میں قائم رہتا ہے.
اب مشہور اداکارہ شلپا شیٹی اور ان کے شوہر راج کندرا مشکل میں گھرتے نظر آ رہے ہیں. دراصل مہاراشٹر پولیس نے ایک کپڑا کمپنی سے مبینہ طور پر 24 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کرنے کے معاملے میں بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی اور
ان کے شوہر راج کندرا کے خلاف تھانے کے ایک پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی ہے.
پولیس ڈپٹی کمشنر منوج پاٹل نے کہا، 'بھیونڈی پولیس اسٹیشن میں شلپا اور کندرا کے خلاف sections 406 (criminal breach of trust) اور 420 (cheating) ، مجرمانہ غداری فراڈ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے.' ایک اور پولیس افسر نے بتایا کہ بھیونڈی میں ایک کپڑا کمپنی کے مالک کی اس شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا کہ جوڑے نے اس کی طرف سے فنڈز حاصل کیا لیکن یہ پیسہ متعلقہ کمپنی کو نہیں دیا.